Lt Governor with the family members of Amreen Bhat

لیفٹیننٹ گورنر نے امرین بٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جے کے پی کے شہید سیف اللہ قادری کی زخمی بیٹی کی خیریت و عافیت معلوم کرنے کیلئے صورہ کا دورہ

بڈگام/سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بڈگام میں مرحومہ امرین بٹ کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔امرین بٹ کو دہشت گردوں نے 25 ؍ مئی کو بڈگام میں ہلاک کیا تھا ۔ اِس کا بھتیجا بھی دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ کی طرف سے کنبے کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دِلایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ وہ ایک مضبوط ارادے والی خاتون تھیں اور اَپنے کنبے کی سپورٹ کا ایک ستون تھیں ۔ ہم ہمیشہ کے لئے امرین بٹ کے ناقابل تسخیر جذبے کو یاد رکھیں گے۔‘‘بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستان کے سب سے بہادر پولیس اہلکار جے کے پی کے شہید سیف اللہ قادری کی زخمی بیٹی کی خیریت و عافیت معلوم کرنے کے لئے صورہ سری نگر کا بھی دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بہادر شہید کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے بات چیت کے دوران بیٹی کی جلد صحتیابی اور شفایابی کی خواہش کی اور سوگوار کنبے کو ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ڈی آئی جی سی کے آر سوجیت کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا، ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال کے علاوہ ضلعی اِنتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔