Lt Governor Manoj Sinha addressed 'North Zone MSME Conclave & Investors Meet' organised by Laghu Udyog Bharati

لیفٹیننٹ گورنر نارتھ زون ایم ایس ایم اِی کنکلیواینڈ اِنوسٹرس میٹ سے خطاب

حکومت نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں ملک میں ایم ایس ایم اِی کی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لاگو ادھیوگ بھارتی کے زیر اَنعقاد ’’ نارتھ زون ایم ایس ایم اِی کنکلیو اینڈ اِنوسٹرس میٹ ‘‘ سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں ایم ایس ایم اِی کو سہولیت فراہم کرنیا ور اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے کلیدی اقدامات کا اشترا ک کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی ملک میں ایم ایس ایم اِی کی ترقی اور ترقی کے فروغ دینے کے لئے متعدد اَقدامات کئے ہیں۔آج ایم ایس ایم اِی کا اِنڈیا کی جی ڈی پی میں 30فیصد سے زیادہ اور برآمدات کا 49.5فیصد حصہ ہے ۔ اِس طرح اِقتصادی ترقی میں نمایاں طور پر حصہ اَدا کرتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا،’’ مستقبل کی اِقتصادی ترقی ایم ایس ایم اِی سے چلائی جائے گی۔ ہم نے جموںوکشمیر یوٹی میں جدت طرازی کی مہارتوں میں سرمایہ کاری ، ایم ایس ایم اِی مرکوز صنعتی اسٹیٹس ، فائنانسنگ تک رَسائی ، مراعات اور ایم ایس ایم اِی کی ترقی کو بڑھانے کئے مناسب بنیادی ڈھانچہ جیسے متعدد اقدامات کئے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی میں نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ممکنہ سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ صنعتوں کے لئے تیار کئے گئے کاروبار کے لئے ساز گار ماحول سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے کہا،’’ جموںوکشمیر ایک متحرک ، سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے اور سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ آج دُنیا جموںوکشمیر میں ہونے والی ہمہ گیر تبدیلی کو تسلیم کر رہی ہے ۔ ملک اور بیرون ملک کی معروف کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہیں۔میں اِس سفر کا حصہ بننے کے لئے صنعتی رہنمائوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر میں صنعتی ترقی کا مقصد زیادہ جامع ، تخلیقی اور دیر پا معاشرہ تشکیل دینا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی مستقبل میں اِنڈیا کی ترقی کے طور پر اہم کردار اَدا کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی صنعتی سکیم روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ماحول کو فعال بنانے پر مرکوز ہے۔منوج سِنہا نے ایم ایس ایم اِی کو فروغ دینے کے لئے کئے گے مؤثر اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم اِی سے 25فیصد پروکیورمنٹس کو سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر کے اِداروں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے اور مقامی فلٹر کو بھی جی اِی ایم پلیٹ فارم پر فعال بنایا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سال2020ء میں ادیَم رجسٹریشن پورٹل کے آغاز کے بعد جموںوکشمیر میں دو لاکھ ایم ایس ایم اِی یونٹ رجسٹرڈ ہوچکے ہیںاور 38,000 مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اِدارے خواتین چلا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی برس میں 18,000 خواتین کی ملکیت والے اِداروں کو کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی اِمداد فراہم کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ایس ایم اِی سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے رجسٹر کی گئی پیش رفت پر کہا کہ پی ایم اِی جی پی کے تحت سال 2021-22ء میں 21,640 مینو فیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے گئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں اَگلے چند برسوں میں 42 اِنڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائیں گی اور ان میں سے 34 اِنڈسٹریل اسٹیٹس ایم ایس ایم اِی پر مرکوز ہوں گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام 20اَضلاع کو برآمدی مرکز کے طور پر تیا ر کیا جارہا ہے اور مصنوعات کے فروغ پر زور دیا گیا ہے جس سے ایم ایس ایم اِی کی ترقی کو فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنٹگریٹیڈ پروسسنگ سہولیت ، میگا فوڈ پارک اور کولڈ چین لاجسٹکس کے شعبے میں ایم ایس ایم اِی کے لئے بے پناہ اِمکانات ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 5,013 کروڑ روپے کا جامع زرعی ترقیاتی پلان جموںوکشمیر یوٹی میں ایم ایس ایم اِی کی ترقی کو فروغ دے گا۔اُنہوں نے اصلاحات اور صنعتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بنیادی سہولیات ، بنیادی ڈھانچہ اور بینکنگ سہولیات کے معاملے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات نے استحکام کو یقینی بنایا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کو مزید جامع بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 5؍ اگست 2019ء کے بعد خوف سے پاک،رشوت سے پاک اِنتظامیہ ہمارے ورک کلچر کا لازمی حصہ بن گئی ہے ۔ گزشتہ برس جموںوکشمیرمیں 1.88 کروڑ سیاحوں نے دورہ کیا۔ جموں وکشمیر میں پہلی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ بھی سری نگر میں ایمارمال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے شکل اِختیار کر گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں اور سری نگر میں آئی ٹی ٹاور بھی نصب کئے جارہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموںوکشمیر بہتر ترغیبات ، سرمایہ کاری سے بہتر منافع ،صنعتوں اور کاروباری منصوبوں کے قیام کے لئے زمین ، ہنر مند مزدور ، تکنیکی مدد ، بہتر کنکٹویٹی ، قومی اور بین الاقوامی ہوائی کار گو کی سہولیت ، خام مال ، سستی بجلی ، سب سے کم جرائم کی شرح سے وسیع وسائل ،سنگل وِنڈو کلیئر نس اور کاروبار کرنے میں آسانی پیش کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے کئے گئے کا م صاف نظر آتے ہیں۔گزشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر کو 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی 5,372 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زائد اَز 1,800 کمپنیوں کی 24,000 کروڑ روپے کی تجاویز کو منظور ی دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی پریمیم مقامی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ کے لئے اہم کوششیں کر رہی ہے جبکہ قالین اور پشمینہ کی برآمد میں اِضافہ کا ر جحان دیکھاجارہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم گائوں کی صنعتی اِکائیوں اورسیلف ہیلپ گروپوںکو فروغ دے رہے ہیں اور اِنڈسٹریز.0 4کے لئے اِنسانی وسائل کو بھی ترقی دے رہے ہیں۔اُنہوں نے رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے جاری سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں پر بھی بات کی۔اُنہوں نے گزشتہ تین برسوں میں متعارف کی گئی زمینی اِصلاحات اور صنعتوں کے لئے زمین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر مزید روشنی ڈالی۔آل اِنڈیا مارگدرشک لاگو ادھیوگ بھارتی ڈاکٹر کرشنا گوپال نے جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کی ترقی کے لئے ساز گار حالات کے بارے میں اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت جموںوکشمیر پرشانت گوئیل نے جموںوکشمیر میں صنعتی ترقی کے اِقتصادی اشارے اور مواقع کا خاکہ پیش کیا۔اِس موقعہ پرصدر لاگو ادھیوگ بھارتی بلدیو بھائی پرجاپتی ، ملک بھر سے سرمایہ کار ، صنعت کار اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔