لیفٹنٹ گورنر نے کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان کی تیتھی پترا پنچانگ 2024 جاری کی

جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کا تیتھی پترا پنچانگ کلینڈر سال 2024 کیلئے جاری کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے اس موقع پر ایڈیٹوریل ٹیم اور ٹرسٹ کے ارکان کو مبارکباد دی ۔ مہنت روہت شاستری صدر شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کی طرف سے تیار کردہ پنچانگ کلینڈر ، مقامی میلوں ، مبارک مواقع اور تہواروں اور چاند گرہن جیسے واقعات کی تاریخ اور وقت کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرے گا ۔ شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کے ممبران بشمول مسٹر آر کے چھبر ، پروفیسر شرت چندر شرما ، نگم گپتا اور ڈاکٹر سنجے شرما بھی موجود تھے ۔