جہلم ریور فرنٹ فیز II کا ڈاؤن اسٹریم بڈشاہ پُل سے چھٹہ بل ویر تک سنگ بنیاد رکھا گیا
سرینگر //لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر کے شہر خاص علاقے میں دریائے جہلم پر نئے بنائے گئے پرانے حبہ کدل پُل کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور عوام کو تاریخی پرانے حبہ کدل پُل کو پیدل چلنے والوں کی راہداری اور جدید ترین عوامی جگہ میں بحال کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات ، متحرک اور تخلیقی جگہ شہر کی پرانی طرز زندگی اور معیار زندگی کو بہتر بنائے گی ۔

سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ نے پرانے حبہ کدل کی وسیع پیمانے پر بحالی کا کام مکمل کیا ہے جس میں سٹرکچرل ریٹروفٹنگ ، لکڑی کی نئی ڈیکنگ، ہیریٹیج اسٹائل والے لکڑی کے گیز بوس اور کیوسک ، روائتی طرز کے بیلسٹریڈز اور گرل ورک کی بحالی ، یوٹیلیٹی ڈکٹس کی بچھائی اور تنصیب ، اسٹون پچنگ اور دریائے جہلم پر گھاٹ کی تعمیر ، داخلی پلازے اور دروازے ، ملحقہ عمارتوں کے اگلے حصے اور روشنی کی بہتری اوردوبارہ تعمیر شامل ہیں ۔ بحال کیا گیا پل ایک متحرک سماجی ہاٹ سپاٹ کے طور پر کام کرے گا ، جو شہر خاص کے جاندار محلے میں کمیونٹی کی بات چیت کیلئے ایک خوش آئند جگہ پیش کرے گا ۔

لفٹینٹ گورنر نے 17.82 کروڑ روپے کی لاگت سے جہلم ریور فرنٹ فیز II کا ڈاؤن اسٹریم بڈشاہ پل سے چھٹہ بل ویر تک سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ جہلم ریور فرنٹ فیز II پروجیکٹ کا تصور جہلم ریور فرنٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور شہر کا دریا سے رابطہ بحال کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ فیز II کے تحت منصوبے میں شہر خاص میں 24 گھاٹوں کی بحالی ، پشتوں کا استحکام ، بندوں کی پتھر کی پچنگ ، گھاٹ تک رسائی والی گلی کی بہتری ، گھاٹ کے مراحل اور سطح کی بہتری ، آبی نقل و حمل کے گھاٹوں پر ریمپ تک رسائی ، روشنی کی بہتری ، گارڈ ریل اور سپورٹ ، جیٹی ، بوٹ چارجنگ پوائینٹس ، اینٹی سکڈ ہموار اور بیٹھنے کی جگہیں ہوں گی ۔ اس موقع پرکمشنر سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ مندیپ کور ، ڈویژنل کمشنر کشمیر مسٹر وجے کمار بیدھوری، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سی ای او سرینگر اسمارٹ سٹی لمٹیڈ ، پولیس اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے ۔










