The North Kashmir Gazette

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں ’ شمالی کشمیر گزٹ ‘ جاری کیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون میں کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن اور انڈین آرمی کی مشترکہ کاوش ’’دی نارتھ کشمیر گزٹ ‘‘ جاری کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے انڈین آرمی اور کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شمالی کشمیر کی خوابیدہ منزلوں اور سرحدی علاقوں کے غیر دریافت شدہ ، دلکشی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا ۔ شمالی کشمیر میں بڑی صلاحیت ہے اور ہمارے پاس پائیدار سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور اس کی طبی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے کا بہت بڑا موقع ہے ۔ بنگس اور گریز جیسی آف بیٹ منزلیں سیاحوں کو منفرد تجربہ فراہم کر رہی ہیں اور ہم نے ضروری انفرسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ سفری اشاعت قارئین کو شمالی کشمیر کے غیر معروف جواہرات کو تلاش کرنے کیلئے ایک ونڈو فراہم کرے گی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے دیہی علاقوں میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں نجی کھلاڑیوں ، نوجوانوں ، ادیبوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے خاص طور پر یو ٹی کے نوجوانوں میں کشمیری اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ پر بھی زور دیا ۔ ٹریول گائیڈ کے پہلے ایڈیشن میں کشمیر کے شمالی اضلاع میں دیکھنے کیلئے بہترین آف بیٹ مقامات کے بارے میں بصیرت انگیز معلومات اور سیاحوں کیلئے ہوم اسٹے سے متعلق تمام ضروری معلومات شامل ہیں ۔ اس موقع پر لفٹینٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15 کور ، میجر جنرل گریش کالیا جی او سی 28 انفنٹری ڈویژن ، کشمیر رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فدا فردوس ، فوج کے اعلیٰ حکام اور کشمیر رائیٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے ۔