Series of activities held under SVEEP at Kothibagh and SP HSS

لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء

کوٹھی باغ اور ایس پی ایچ ایس میں سویپ کے تحت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

سری نگر// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر مختلف سکولوں میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن پروگرام (ایس وِی اِی اِی پی) کے تحت بیداری پروگراموں کا ایک شروع کیا گیا ۔ ضلع نوڈل آفیسر ایس وی اِی اِی پی اے ایچ فانی کی نگرانی میں بیداری پروگرام منعقد کئے گئے جس دوران جی جی ایچ ایس ایس کوٹھی باغ اور ایس پی ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں بیداری پروگرام اور ریلیاں نکالی گئیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے نوجوان رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے اہل خانہ، دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو آئندہ عام اِنتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دیں۔اُنہوںنے نوجوان ووٹروںپر بھی زور دیا کہ وہ جمہوریت کے سفیر کے طور پر اَپنا کردار اَدا کریں۔اُنہوںنے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے طلبا کو بھی مبارکباد دی اور ان کی ستائش کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اِنتخابی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ان کے جوش و خروش اور عزم کی تعریف کی۔ اُنہوں نے باخبر فیصلہ سازی کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں اِس جمہوری ذمہ داری کومستعدی اور بیداری کے ساتھ نبھانے کی ترغیب دی۔سویپ کے تحت پروگراموں کا مقصد آنے والے لوک سبھا انتخابات پر خصوصی زور دینے کے ساتھ عام انتخابات میں فعال شرکت کی اہمیت کے بارے میں طلبأ میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ایس وی اِی اِی پی کے نوڈل آفیسر اے ایچ فانی نے بیداری پروگراموں کے دوران جمہوری عمل کو تشکیل دینے میں ہر ووٹر کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں۔اُنہوں نے جسمانی طور خاص افراد، بزرگوں اور خواتین کے لئے پولنگ بوتھ میں دستیاب مختلف سہولیات کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کیں۔ اُنہوں نے منصفانہ اور قابل رسائی اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی مشینری کے عزم پر زور دیا۔ایس وی ای ای پی کے نوڈل آفیسر نے زور دے کر کہا کہ یہ بیداری پروگرام جاری رہیں گے جس کا مقصد ضلع سری نگرکے ہر سکول تک پہنچنا ہے تاکہ اِنتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔کامیاب بیداری پروگراموں کے بعد جی جی ایچ ایس ایس کوٹھی باغ اور ایس پی ہائیر سیکنڈری سکول میں ریلیاں نکالی گئیں جس سے رائے دہندگان کی تعلیم اور اِنتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت کو مزید تقویت ملی۔