لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء

اودھمپور لوک سبھا سیٹ کیلئے مزید تین اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

کٹھوعہ//اودھمپور لوک سبھا حلقہ سے مزید تین اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ اِس حلقے میں 19 ؍اپریل کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ امت کمار اور تلک راج بہوجن سماج پارٹی اور سورن ویر سنگھ جرال آزاد اُمیدوارکی حیثیت سے، نے آج ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ آج تین اُمیدواروں کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی 4۔اودھمپور پارلیمانی حلقہ کے لئے اُمیدواروں کی کُل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 27 ؍مارچ 2024 ء کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3بجے تک ہوگی۔