لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء:اے ڈی ڈی سی گاندربل نے فلائنگ سکاڈ ٹیموں کے ساتھ میٹنگ کی

گاندربل//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) گاندربل مشتاق احمد سمنانی نے اَپنے دفتر کے چیمبر میں فلائنگ سکارڈز، نامزد مجسٹریٹوں، ویڈیو گرافروں اور دیگر اَفسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اے ڈی ڈی سی نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) پر سختی سے عمل کیا جائے اور اگر کوئی خلاف ورزی ہو تو اس کی اطلاع متعلقہ حلقوں کو فوری طور پر دی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام نامزد ٹیموں کو الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مناسب طریقے سے عمل کرنا ہوگا اور عوام کی حفاظت اور سہولیت کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔اے ڈی ڈی سی نے تمام ٹیموں سے کہا کہ وہ اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کی رپورٹ بروقت جمع کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فلائنگ سکارڈزکے تمام سربراہان کو تفویض کردہ مجسٹریٹ اِختیارات کا مقصد انہیں امن و امان کے مناسب نفاذ کے لئے بااِختیار بنانا ہے۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے ایف ایس ٹیز کے ساتھ آنے والے ویڈیو گرافروں کو ان کے کردار اور ذمہ داری کے بارے میں بتایا اور ان سے کہا کہ وہ ہر سرگرمی کو سمجھداری اور انتہائی احتیاط کے ساتھ کور کریں۔