CEO reviews preparations in Doda

لوک سبھا اِنتخابات ۔ 2024ء:چیف الیکٹورل آفیسر نے تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈوڈہ//چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آنے والے لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کے لئے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ اِس دورے میں مختلف سرگرمیاں جیسے پولنگ مراکز، ماڈل پولنگ سٹیشنوں اور اِنٹرمیڈیٹ سٹرانگ روموںکا معائینہ شامل تھیں۔اُنہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سٹرانگ روموں کا اِنسپکشن کرکے شفافیت کو یقینی بنایا اور الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط پر عمل کرنے پر زور دیا۔چیف الیکٹورل آفیسر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میںتمام شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی اورلوک سبھا اِنتخابات کے تمام اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کے سلسلے میں تمام سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اُنہوںنے میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع میں تقریباً 529 پولنگ مراکز اور 9 ماڈل پولنگ سٹیشن ہیں۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے رہنما اصولوں، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی ٹائم لائنز اور میڈیا کی نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن( ایس وِی اِی اِی پی) اَقدام کے تحت گھر گھر مہم کے ذریعے ووٹر ٹرن آؤٹ کو زیادہ سے زیادہ کریں۔چیف الیکشن آفیسر نے شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ ریئل ٹائم اَپ ڈیٹس کے لئے الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم (اِی ایس ایم ایس) پر عمل کریں۔ دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابات کے لئے رہنما خطوط پر عمل کریں اور ایس ایل ایم ٹی اور ڈی ایل ایم ٹی کے ساتھ بات چیت کرکے اَپنے سوالات کو دور کریں۔مزید برآں، اُنہوں نے بوتھ لیول کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت دی اور اخراجات کی مانیٹرنگ میٹنگوں پر زور دیا۔چیف الیکشن آفیسر نیشراکت داروںکو ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لئے الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم (اِی ایس ایم ایس) پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ اِنتخابات کے لئے رہنما خطوط پر عمل کریں اور ایس ایل ایم ٹی اور ڈی ایل ایم ٹی کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے سوالات کو دور کریں۔سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) مہم کے ایک حصے کے طور پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں ووٹنگ کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے رنگولی مقابلے کا اِنعقاد کیا گیا۔ سی اِی اوز کی موجودگی نے جمہوری اَقدار کے تئیں اِنتخابی حکام کے عزم کو اُجاگر کیا۔ اِس تقریب نے رائے دہندگان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور شہریوں کو اخلاقی ووٹنگ کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔سی ای او نے لوک سبھا اِنتخابات کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل آفس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔سی ای او کے ہمراہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ ، ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال اور دیگر متعلقین بھی تھے۔