جموں کشمیر انتظامیہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں تبادلے اور تقرریوں کے ایک اور مرحلے کا امکان
سرینگر // لوک سبھا انتخابات سے قبل افسروں کی تعیناتی اور تبادلوں کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایت کے چلتے جموں کشمیر میں سیول اور پولیس انتظامیہ میں پھیر بدل کا ایک اور مرحلہ آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے جس دوران کچھ ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز اور ڈی وائی ایس پیز کا تبادلہ اور تقرریوں کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق افسروں کی تعیناتی پر سختی سے کام لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سیکرٹریوں/چیف الیکٹورل آفیسران کو تازہ ہدایت جاری کی ہے کہ افسران اپنے آبائی ضلع یا ان جگہوں سے باہر ٹرانسفر کر دیں۔ جوکافی عرصے سے خدمات انجام دی ہیں، ایک ہی پارلیمانی حلقے میں تعینات نہیں ہیں۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کی تکمیل کرتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ پولیس اور سیول انتظامیہ میں پھیر بدل کے ایک اور مرحلے کی تیاری میں ہے اور آئندہ 24گھنٹوں میں پولیس اور سیول انتظامیہ میں پھر سے پھیر بدل کا امکان ہے جس دوران کچھ ڈی سیز اور ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر کچھ افسران کا بھی تبادلہ ہو سکتا ہے اور ان کی تقرریوں دوسرے جگہ ممکن ہے ۔ خیال رہے کہ جنوری اور فروری کے مہینے میں، سول اور پولیس انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کے 21 دسمبر 2023 کے حکم کی تعمیل کرنے کیلئے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر افسران اوراہلکاروں کے تبادلے کیے جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے انعقاد سے منسلک افسران کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے آبائی اضلاع یا مقامات جہاں انہوں نے کافی عرصے تک خدمات انجام دیں۔










