Shortage of power

لولاب کے صارفین بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے پریشان

سرینگر / / ضلع کپواڑہ کے علاقہ لولاب کے صارفین بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے پریشان حال ہے اور اس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم طلبہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ لولاب کے ورنو، واوورہ، کلیگام، سیور، دیور، ٹیکی پورہ، درد پورہ، ڈوروسہ، لال پورہ، رید ناگ وغیرہ میں بجلی کٹوتی سے ان علاقوں میں مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو بڑھانا شروع کردیا ہے جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آجکل مختلف کلاسوں کے سالانہ امتحانات چل رہے ہیںلیکن بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی سے ان کی تعلیم بُری طرح متاثر ہوتی رہتی ہے اور یہ طلبہ کیلئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہورہی ہے اتنا ہی نہیں بلکہ بجلی کٹوتی سے ان کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے ۔بورڈ کے مختلف امتحانات اور دیگر کلاسز میں حصہ لینے والے طلباء مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر کے پاس لائٹنگ کا متبادل انتظام نہیں ہے ۔ان طلبہ کا جو سالانہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں وہ بار بار بجلی کی کٹوتی کی شکایت کر رہے ہیں لیکن محکمہ پی ڈی ڈی کے متعلقہ افسران ن کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں اور عام لوگ جو بیشتر اوقات گھپ اندھیر ے میں رہتے ہیں بے حد پریشان ہیں ۔اس سے ان کے معمولات زندگی متاثر ہوتی ہے کیونکہ آجکل بجلی پر زندگی کا انحصار ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے حکام اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ فوری مرتب شدہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طورموثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔