جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے چیتر نوراتری فیسٹیول کے آغاز پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ چیتر نوراتری کے آغاز میں سب کیلئے دل کی مبارکباد اور نیک خواہشات ۔ میں اپنے کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو نورہے منا رہے ہیں ۔ یہ پوتر تہوار برائیوں کو ختم کرنے اور اچھائیوں کو اپنانے کا علم دیتا ہے ۔ نوراتری کا یہ تہوار ہمیں صحیح طرز عمل کی راہ پر گامزن ہونے اور ایک متحرک معاشرے کی تعمیر کیلئے ترغیب دیتا ہے جس میں خواتین کو قومی تعمیر میں برابر کے شراکت داروں کی حیثیت سے احترام کیا جاتا ہے ۔ میں ماں دُرگا سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ سب پر اس کی برکت کا مظاہرہ کرے ۔ جے ماتا دی ۔










