سرینگر// لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سینئر حکام سے بات کی اور ریاسی اور رام بن اضلاع میں بادل پھٹنے اور بارش سے پیدا ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد صورتحال اور امدادی و بچاؤ آپریشنز کا جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ان خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے اس المناک واقعات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جائے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا :’’ریاسی اور رام بن میں بادل پھٹنے اور بارش سے پیدا ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے دل گرفتہ ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت ۔ سینئر حکام سے بات کی اور صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ بچاؤ اور امدادی آپریشنز جاری ہیں ۔ متاثرین کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی فاؤنڈیشن ڈے پر خطاب کیا
ہندوستان نے پابندیوں اور اہم گزرگاہوں کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل میں رکاوٹوں کی مذمت کی
ڈونالڈ ٹرمپ کے آرٹیفیشل انٹلیجنس کے استعمال پر شبہات سے نیا تنازعہ
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے دیوانگی ہے: امریکی سینیٹر
صدر ٹرمپ کے تیسرے مواخذہ کی کوشش نہ کی جائے : کملاہیریس
ایران کی سپریم لیڈر سے ایٹم بم کی تیاری کی اجازت طلب
اسرائیلی حکومت سازی میں عرب جماعتوں کا اہم کردار
امریکہ ۔ ایران معاہدہ کی کوششیں تیز، قطری ثالث کی تہران آمد
اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں: ’ایکتا دیوس‘ (یومِ اتحاد) کے تصور پر سوالات
5لاکھ فرضی ای میل آئی ڈی بنا کر پاکستان اور دیگر کو فروخت کرنے کا ملزم گرفتار










