Lt Governor Manoj Sinha addressed the foundation day celebration of Cluster University, Jammu.

لفٹینٹ گورنر نے ایسٹر پر لوگوں کو مبارکباد دی

جموں//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ایسٹر کے موقع پر لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو ، خاص طور پر مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ایسٹر اتوار امید کا دن اور ایک نئی شروعات ہے ۔ اچھا موقع برائی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے ۔ لارڈ یسوع مسیح کی تعلیمات ہمیں ہمدردی ، محبت ، سچائی ، معافی اور بے لوث خدمت سے بھر پور زندگی گذارنے کی ترغیب دیتی ہیں ۔‘‘ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ ایسٹر بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کرے اور سب کی زندگیوں میں امن ، خوشحالی اور خوشی لائے ۔