Ladakh

لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور خصوصی پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا معاملہ

وزارت داخلہ نے نو رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ، 24فروری کو اجلاس منعقد ہوگا

سرینگر//لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے اور لداخ کے لیے خصوصی پبلک سروس کمیشن کی تشکیل پر ایک ذیلی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے سمیت دیگر مطالبات پر آئندہ بحث کے لیے نو رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس ذیلی کمیٹی کا اگلا اجلاس 24 فروری (ہفتہ) کو صبح 11 بجے وزارت داخلہ میں ہوگا۔ ذیلی کمیٹی میں لیہہ اپیکس باڈی (LAB) سے تین اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے تین ارکان ہیں۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ میں جموں و کشمیر اور لداخ امور کے جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے امور کے ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بھی ذیلی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس سے قبل پیر کو لداخ کے نمائندوں کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔اس میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے اور لداخ کے لیے خصوصی پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ذیلی کمیٹی میں لیہہ اپیکس باڈی سے تھوپستان چھیوانگ، چارنگ ڈورجے لکروک اور نوانگ رگزن جورا شامل ہیں۔ جبکہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس سے قمر علی اخون، اصغر علی کربلائی اور سجاد حسین کرگلی شامل ہیں۔