قیدی کے سیل فون نگلنے کا انوکھا واقعہ

قیدی کے سیل فون نگلنے کا انوکھا واقعہ

بنگلورو: جیل میں قید افراد کی جانب سے موبائل فونس اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا غیر قانونی استعمال کوئی نئی بات نہیں تاہم حالیہ واقعہ نے جیل انتظامیہ کو حیران کر دیا۔ کرناٹک کی شیوموگا جیل میں ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تاکہ پکڑے جانے سے بچ سکے لیکن بعد میں طبیعت خراب ہونے پر اس راز کا انکشاف ہوا۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نوجوان داؤلت عرف گونڈا کو ایک مقدمہ میں 10سال کی سزا سنائی گئی تھی اور اسے شیوموگا جیل میں رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں اس نے جیل حکام کو شکایت کی کہ وہ شدید پیٹ درد میں مبتلا ہے،قیدی کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ایکسرے کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے معدہ میں ایک موبائل فون موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ بعد ازاں سرجری کے ذریعے اس فون کو نکالا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق،بروقت طبی امداد نہ ملتی تو اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔