سری نگر//گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قمرواری علاقے میں منگل کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بشیر احمد بابا ولد عبدالغنی ساکن قمرواری سری نگر اپنی رہائش گاہ پرمنگل کی صبح آگ لگنے کے واقعہ میں شدید جھلس گئے ہیں۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ بشیر احمد بابا کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر پولیس نے تصدیق کی کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مہلوک شہری کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر پولیس کی ایف ایس ایل ٹیم کو موقع پر بلایا گیا اور آگ لگنے کے اس واقعے کا سبب بننے والے نمونے تحقیقات کے لیے جمع کیے جائیں گے۔










