اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ
اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے گجر پٹی بری کے دُور دراز قبائلی علاقوں میں پہنچ کر قبائلیوں ، نمائندوں اور ان طبقوں کے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عینو بر گجر پٹی ، گواس گجر علاقہ اور اچناد قبائلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں سے اِستفساری گفتگو کی تاکہ تمام سماجی اِشاریوں کے ساتھ علاقے کی مزید ترقی کے حوالے سے ان کی تجاویز سنیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔اِس سے قبل ، مقامی عوام نے علاقے کے مطالبات کے چارٹر کو حوالے کرنے سے پہلے آنے والے معززین کے روایتی اِستقبال کا اہتمام کیا جسے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مستقبل کی ترقی کے لئے روڈ میپ قرار دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت گورننس کو عام لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے پُر عزم ہے اور اُنہوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کی تجاویز پر توجہ دی جائے گی اور اُٹھائے گئے مسائل کے جلد اَز جلد اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے لوگ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ بہتر حکمرانی کی تجویز اور حمایت کرتے ہیں۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جے کے ایم کے جاری پروجیکٹوں کا دورہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے ہمراہ متعلقہ اَفسران کے علاوہ تحصیل دار پہلگام اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران بھی تھے۔










