Training Program for Legal Aid Defense Counselors Concluded

قانونی امداد کے دفاعی مشیروں کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

جموں//لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلز ( ایل اے ڈی سیز ) کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام جس کا افتتاح کل جسٹس تاشی ربستان قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے کیا ، آج جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی جموں میں اختتام پذیر ہوا ۔ پروگرام کے دوسرے دن 04 ٹینیکل سیشنز منعقد ہوئے ۔ دوسرا سیشن ’’ وکالت کی مہارت ( سیشن /مجسٹریٹ ٹرائل ) کے موضوع پر تھا ۔ یہ تربیتی پروگرام این اے ایل ایس اے کی طرف سے ملک کے 350 اضلاع میں شروع کی گئی لیگل ایڈ ڈینس کونسل سکیم کا ایک حصہ ہے جس میں مرحلہ 1 کے تحت جے ایڈ کے یو ٹی کے 10 اضلاع شامل ہیں ۔