حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم رائج کریں
سری نگر//حکومت نے مختلف محکموںکے فیلڈ ملازمین کودفتری حاضری سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور سربراہان ِ محکمہ جات کوہدایت دی ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم رائج کریں۔جے کے این ایس نیوز ڈیسک کے مطابق حکومت کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی (آئی اے ایس) نے 2جون2022کوایک حکومتی آرڈر زیر نمبر650-JK(GAD)آف2022بعنوان یاموضوع’دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری، ہدایات‘جاری کیاہے ۔اس آرڈر میں تمام انتظامی سیکرٹریوں اورسربراہان ِ محکمہ جات کویہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے یہاں بائیو میٹرک سسٹم رائج یانصب کریں۔حکمنامے میں کہاگیاہے کہ فیلڈ ڈیوٹی کیلئے تعینات تمام ملازمین کیلئے حاضری اوردفتری اداروں میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے ۔گورنمنٹ آرڈر کی رئو سے جموں وکشمیر مرکزی وزیرانتظام علاقے کام کرنے والے پٹواریوں،پنچایت سیکرٹریوں،پولیس اہلکاروں ،مختلف محکموں بشمول جنگلات وفشریز کے بیٹ گارڈس کیلئے ضروری نہیں کہ وہ دفتری میں جاکر حاضری کریںیاکہ دفتری اداروں میں شرکت کریں ۔پرنسپل سیکرٹری کے جاری کردہ حکمنامے میں تمام انتظامی سیکرٹریوں اورسربراہان ِ محکمہ جات کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ چار ہفتوں کے اندر اندرفیلڈ ملازمین کی حاضری کے متبادل سسٹم کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فعال آلات اورموبائل فون سسٹم کورائج کریں ۔مذکورہ حکام کویہ حکم دیاگیاہے کہ وہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے اس معاملے میں مطلوبہ تکنیکی رہنمائی حاصل کریں اورمتعلقہ محکمہ اُنھیں درکار تیکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا،جیسا کہ مختلف محکموں کے ذریعہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔










