Lt general DP Panday

فوج و فورسز امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد اور ان کی حفاظت کیلئے تیار :جنرل منوج پانڈے

سرینگر / /فوج و فورسز امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد اور ان کی حفاظت کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات بھی کافی بدل چکے ہیں اور جموں کشمیر میں سرگرم ملی ٹنٹوں کی تعداد کافی کم ہو تی جا رہی ہے جبکہ سرحدوں پر بھی درندازی کے واقعات اب نہ ہونے کے برابر ریکارڈ کئے جاتے ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدوںپرکشیدگی میں اضافہ کرکے پاکستان جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے جس کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے ادھم پور میں واقع شمالی کمان کا دورہ کیا اور 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ مرناتھ یاترا سے قبل آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔جنرل منوج پانڈے نے ہیڈ کوارٹر شمالی کمان کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل نے کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار اور ڈیوٹی سے لگن کی تعریف کی۔اس موقعہ پر فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کو دفاعی نظام کافی مضبوط ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جار ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ملک کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کیا ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے پیش پیش رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو کافی در پردہ مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم ان سب سے نمٹنے کیلئے فوج ہمیشہ تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کو مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کی حالت میں رہتے ہیں ۔ پاکستان اور چین کے ساتھ کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر مشرقی لداخ میں تناؤ کے خاتمے کے لئے طریق کار کو مستحکم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ،کہ ہم کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لئے پرامید ہیں جو باہمی طور پر قابل قبول ہے اور پالیسی کی اہم رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے میں واقعی فائدہ مند ہے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ مشرقی لداخ میں صورتحال کافی مستحکم ہے۔اونچائی والے خطے میں تعینات ہندوستانی فوجیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مناسب لباس اور ہتھیاروں سے لیس ہیں ، اور مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے میں مصروف عمل ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات اب بدل چکے ہیں اور نوجوان اب موت کے بجائے زندگی کوترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون اور دیگر آلات کا استعمال کرکے پاکستان امن بگاڑنے میں کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے اور سرحدوںپر کشیدگی اس لئے پھیلائی جا رہی ہے تاکہ اس کے ذریعے جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینا ت فوج اور سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔