Upendra Devdee

فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی ہنگامی دورے پر سرینگر وارد

جموں کے علاقوں میں ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی

سرینگر// جموں خطے میں بڑھتی ملی ٹنٹ سرگرمیوں کے بیچ فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی ہنگامی دورے پر سرینگر واردد ہوئے جس دوران انہوں نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اورفارمیشن کمانڈر کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی دیگر افسران کے ہمراہ ہنگامی دورے پر سرینگر پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے فوجی ہیڈ کواٹر سرینگر میں آپریشنل اور سیکورٹی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی سوموار کے سربراہ سہ پہر فوجی ہیڈ کواٹر بادامی باغ سرینگر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں جموں کشمیر پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران خاص طور پر جموں کشمیر پولیس سربراہ ، فوج کے شمالی کمان اور سرینگر میں مقیم 15ویں کور کمانڈر ،، نائب وائٹ کارپس کے کمانڈر سمیت دیگر پولیس و فوجی افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے جموں کشمیر خطے میں مکمل سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جموں خطے میں ملی ٹنٹ حملوں کے بعد جنگلات میں جاری تلاشی آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی ۔میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر قومی سلامتی کے چیلنج ہیں ۔دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ نے ملی ٹنوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی انہوں نے فوج و پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ ملی ٹنٹوں کیخلاف آپریشن تیز کرکے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت میںملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارورائی انجام دیں تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش نہ آئیں ۔