شوپیان//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں فضل الحسیب کی نگرانی میں منی سیکرٹریٹ میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات سے قبل فلائنگ سکارڈ، ویڈیو سرویلنس ٹیمیں اور سٹیٹ نگرانی ٹیموں کو تربیت دی گئی۔تربیت کا بنیادی مقصد ان ٹیموں کو ضروری معلومات فراہم کرنا اور اُنہیں اِنتخابات کے اِنعقاد کے دوران اَپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے ان ٹیموں کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔تربیت ماسٹر ٹرینرز عرفان احمد، بلال احمد، آیت اللہ ربانی اور محمد یونس وانی نے دی۔اِس موقعہ پرڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیاں جہانگیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت منظور احمد، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شکور احمد ڈار اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔










