بارہمولہ اور ہندواڑہ میں غیر قانونی لکڑی سمیت 02 ملزمان گرفتار
سرینگر //پولیس نے بارہمولہ اور ہندواڑہ میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی ہے اور جرائم میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔سی این آئی کیک مطابق بارہمولہ میں ایس ڈی پی او ڑی شوکت علی کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس اُوڑی کی مدد سے لکڑی کے 2 سمگلروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت حکیم دین ولد فقیر محمد شیخ اور قدیر احمد ولد حکیم دین شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ جو جنگلات کی غیر قانونی لکڑی کاٹنے میں ملوث پائے گئے ور مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے ۔ ان کے قبضے سے تقریباً 40 فٹ کی غیر قانونی جنگلاتی لکڑی برآمد کی گئی۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس کے علاوہ پولیس چوکی چوگل نے ایک شخص اعزاز احمد ڈار ولد محمد رجب ڈار ساکنہ حران تکیبل کے قبضے سے لکڑی کے 3 شہتیر برآمد کی۔ تاہم واردات میں ملوث ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سبز سونے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لکڑی کے اسمگلروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔










