لیفٹیننٹ گورنر نے ایس کے آئی سی سی میں یو ٹی سطح کے پروگرام کی صدارت کی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آئی سی سی میں منعقد غریب کلیان سمیلن کے سلسلے میں یو ٹی سطح کے پروگرام کی صدارت کی ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ’ غریب کلیان سمیلن ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ہے ۔ ملک گیر سطح پر ہونے والی اس سب سے بڑی بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے وسیع پیمانے پر سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی اور استفادہ کنندگان کی زندگیوں پر ان اسکیموں کے اثرات کے بارے میں پہلی بار رائے حاصل کی ۔ عزت مآب وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم ۔ کے آئی ایس اے این ) اسکیم کے تحت مالی فائدے کی 11 ویں قسط بھی جاری کی ۔ 10 کروڑ سے زیادہ فائدہ مند کسان خاندانوں کو تقریباً 21000 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی سطح پر اس پروگرام کو منعقد کرنے کیلئے 27 ہزار پردھان منتری آواس یوجنا ( گرامین ) کے مستفدین کیلئے گرہ پرویش پروگرام اور 100 امرت سروور سائٹس کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑ کر ترقی ، سماجی مساوات اور سب کیلئے سماجی انصاف کو یقینی بنایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گُڈ گورننس کے آٹھ سالوں میں عوام پر مبنی پالیسیوں نے ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ پسماندہ طبقات کو بااختیار بنایا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ’’ غریب کلیان سمیلن ‘‘ کو عام شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک اہم اقدام قرار دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ترقی کے ثمرات سماجی شمولیت ، تعلیم ، صحت ، دیہی ترقی ، زراعت اور دیہی اور شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مساوی طور پر تقسیم کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام سات دہائیوں سے ترقی سے محروم تھے اب عام لوگوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کیلئے آئینی دفعات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ مختلف فلاحی اسکیموں میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تمام سطحوں پر سرکاری مشینری زیادہ لگن اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ جموں و کشمیر نے پردھان منتری آواس یوجنا ۔ دیہی اور پردھان منتری آواس یوجنا ۔ شہری میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گذشتہ تین برسوں میں حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی کسانوں پر مبنی اصلاحات نے جموں و کشمیر کے کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کیا ہے ۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال تک پردھان منتری ماترووندنا یوجنا کے تحت 2.7 لاکھ مستفدین کا احاطہ کیا گیا تھا اور ان میں 107کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں اپریل 2022 تک 5458مستفدین کو پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سے جوڑا گیا تھا اور 2 کروڑ 76 لاکھ روپے کی رقم براہ راست ان کی کھاتے میں منتقل کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں اور کشمیر میں دیہی صفائی کی کوریج ایک اور شعبہ ہے جہاں مرکزی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ہم نے 100 فیصد سیچوریشن کے ساتھ قابل ذکر پیش رفت درج کی ہے ۔ جموں و کشمیر نے سوچھ بھارت اربن ابھیان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ آج ہر گھر سے 100 فیصد فضلہ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اس سال نومبر تک ہم 60 سے 70 فیصد کچرے کو پراسیس کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔ مزید براں تمام 78 شہری بلدیاتی اداروں میں کچرے کے انتظام کیلئے 648 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ جل جیون مشن کے تحت درج کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت صد فیصد پائپ پانی ( ہر گھر نل سے جل ) کے مہتواکانکشی ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ایک مشن موڈ پر کام کر رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جے اینڈ کے نے مدرا یوجنا کے تحت درجہ بندی میں بھی بہتری لائی ہے جس نے چھوٹے تاجروں کو نئے کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے کے قابل بنایا ہے ۔ مجموعی طور پر 2.62 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور اس اسکیم کے تحت چھوٹے اور مائیکرو کاروباریوں کو 5696 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ صحت ، انفراسٹرکچر ، روڈ کنیکٹیویٹی اور صنعتوں جیسے شعبوں نے پچھلے تین برسوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ زراعت کی پیداوار اتل ڈولو ، انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ یو ٹی انتظامیہ کے سینئر افسران اور سینکڑوں مستفدین موجود تھے ۔










