ishtiyaq beigh

عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس پر

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے خانیار میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد

سرینگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سلسلے میں آستان عالیہ خانیار میں ایک طبی کیمپ منعقد ہوا ۔ ۔اس موقعے پر ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے بھی خود دن بھر میڈیکل کیمپ کی نگرانی کی جہاں پر کافی تعداد میں لوگوں کو مفت ادویات اور ان کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس کے حوالے سے آستان عالیہ خانیار میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ صورہ کی جانب سے مفتی طبی کیمپ منعقد کیا گیا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دیں ۔ یہ میڈیکل کیمپ میں اشتیاق رسول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ انجینئر دانش رشید بطور مہمان ذی وقا ر شامل تھے ۔ میڈیکل کیمپ میں ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ دن بھر حاضر رہے اور کیمپ میںمریضوںکے علاج و معالجہ کے عمل کی نگرانی کرتے رہے ۔ اس دوران دیگر ملازمین بھی کیمپ میں حاضر رہے جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جبکہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ اس کیمپ میں قریب 600مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ۔ اس موقعے پر لوگوں نے اس طبی کیمپ کو منعقد کرانے پر منتظمین خاص کر اشتیاق بیگ کی سراہنا کی۔