alikadal

عالی کدل سری نگر میں غیر مقامی چور گرفتار:پولیس

سری نگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ سری نگر کے عالی کدل علاقے میں ایک غیر مقامی چور کو گرفتار کیا گیا۔ مقامی باشندوں کی جانب سے چور کو پکڑنے کے بعد مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابقپولیس کے مطابق چور کی شناخت ملن اسلام ولد محمد نورالاسلام ساکنہ مغربی بنگال (موجودہ راجباغ) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ کچھ تخریبی عناصر اسے مختلف رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتیاکہ ایک چور ملن اسلام ولد محمد نورالاسلام ولدساکنہ مغربی بنگال حال راجباغ کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔ کچھ مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ وہ مبینہ طور پر عالی کدل میں چوری کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔