عالمی یوم آب کی مناسبت سے سوپور میں تقریب

پانی کی ضرورت اور اہمیت کو مقررین نے کیا اجاگر

سرینگر / /ہر سال 22 مارچ کو دنیا بھر میں منائے جانے والے پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے سوپور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے بھر پور شرکت کی۔کشمیر پریس سروس نمائندہ جنید شفیق کے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی یوم آب کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ماہرین اور متعلقین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اور پانی کی ضرورت اور اس کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی عظیم نعمت ہے اور اس پر زندگی کا انحصار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قدر کرنا اور اس نعمت کو گھٹانے کے بجائے بڑھانے میں ہر کسی کو رول ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانیکی اہمیت کو انسان کو تب پتہ چلتی ہے جب پیاسے کو پانی نہیں ملتا نہیں ہے اور سینچائی کیلئے پانی دستیاب نہیں ہوتا ہے تب انسان کی سمجھ میں آتا ہے کہ اس قدر کرنا کتنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے اس بے قدری کی جس کے نتیجے میں آبشاروں کی سرزمین میں بھی پانی کی قلت رونماہوئی ہے