اسامیوں کی تعیناتی کے لئے پبلک سروس کمشن سروس سلیکشن بورڈ کو اسامیاں منتقل کی گئی /سیدعابدرشید
سرینگرْْجموں وکشمیر میں بہترطبعی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے پبلک سروس کمشن سروس سلیکشن بورڈ کواسامیاں منتقل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیلتھ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکریٹری نے کہاکہ بنیاد ی ڈھانچے کی تعمیرکے سلسلے میں جموں وکشمیر انتظامیہ اقدامات اٹھارہی ہے اور سرکاری اسپتالوں میں نصب کی گئی مشینوں کوکا رآمد بنانے انہیں استعمال کرنے کیلئے بھی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق طبعی سہولیات کاجائزہ لینے کے لئے ہیلتھ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکریٹری سید عابد رشدید نے جنوبی کشمیر اننت ناگ کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور دورہ کے حاشے پرزررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوںنے انکشاف کیاکہ سرکاری اسپتالوں میںڈاکٹروں نیم طبعی عملے کی کمی کودور کرنے کے لئے پبلک سروس کمشن اور سروس سلیکشن بورڈ کواسامیاں منتقل کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگراداروں کی افرادی قوت کی کمی کودور کرنے کے لیئے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ا و ربہت جلد ڈاکٹروں نیم طبی عملے کی کمی کودو رکرنے کے لئے بھرتی عمل شروع ہوجائے گی تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کابہترسے بہترعلاج ہوسکے ۔انہوںنے کہا جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے با ربار یہ کہاکہ مریضوں کوہرطرح کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے او راس ضمن میں اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں نصب کی گئی مشینوں کو کا رآمد بنانے کے لئے کارروائیاں عمل میںلائی جارہی ہے۔ آئی ٹیسٹ کے سلسلے میں مریضوں کوکسی پریشانی کاسامناناکرناپڑ ے۔انہوںنے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے سلسلے میں ہرطرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہے او راس ضمن میں ہرایک سرکاری اسپتال ہرایک علاقے کاجائزئہ لیاجارہاہے جہاں بنیاد ی ڈھانچے کی کمی ہواس سے رواں برس کے دوران پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوںنے کہا میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم طلاب کے ساتھ بھی میٹنگوں کا انعقاد ہوتا ہے ان کے مسائل اور مشکلات کودور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔سیکریٹری ہیلتھ ایجوکیشن نے کہا بہترسے بہترطبعی سہولیات کویقینی بنایاجارہاہے اور اس سلسلے میں ہرممکن اقدامات اٹھا نے کے لئے پہلے ہی سرکار نے ہدایت کی ہے ۔










