اَفسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی اور اَمرت سروراور ایس بی ایم ۔جی کا معائینہ کیا
کپواڑہ//سیکرٹری اِن محکمہ دیہی ترقی طارق احمد زرگر نے آج کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا اور مختلف آر ڈی ڈی سکیموں اور پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کپواڑہ کے اَفسروں اور اِنجینئروں کی میٹنگ منعقد کی۔اُنہوں نے یہاں ڈی سی آفس میں منریگا، سی ڈی ۔ پی وائی ٹی ایس ، مشن اَمرت سرور اور ایس بی ایم ۔ جی مرحلہ دوم او ردیگر سکیموں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے منریگا کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسروں کو مالی برس کے اِختتام سے قبل جاری تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے واضح ہدایات دیں۔سیکرٹری نے ہیری قادر آباد بلاک کا بھی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے ہیری اے پنچایت میں صفائی اور دیگر ایس بی ایم ۔ جی اقدامات کا معائینہ کیا جسے ضلع کی دیگر پنچایتوں کے ساتھ او ڈی ایف پلس قرار دیا گیا ہے اور ایس ایس جی 2023 ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔بعد میں طارق احمد زرگر نے سوگام بلاک کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے لال پورہ میں اَمرت سروور کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے پی آر آئی اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔سیکرٹری کے ہمراہ اے سی ڈی کپواڑہ ہلال احمد میر، ایگزن آر اِی ڈبلیو کپواڑہ اور دیگر اَفسران بھی تھے۔










