کپواڑہ//دیہی ترقی محکمہ اور پنچائت راج کے سیکرٹری طارق احمد زرگر نے کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے کاموں اور امرتسروور کا معائینہ کیا ۔یہ مشق اس اختراعی میکانزم کا حصہ ہے جسے کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج نے متعارف کرایا ہے جس میں دیہی ترقی کے محکمے کے تمام سربراہان کو الاٹ شدہ اضلاع کے بلاکس کا دورہ کرنے اور سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت کئے گئے کاموں کا معائینہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ نٹنوسا بلاک میں سیکرٹری نے کنڈی اے اور کنڈی بی پنچائتوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس بی ایم کے اثاثوں اور دیگر اقدامات کا معائینہ کیا جن میں سیگریگیشن شیڈ ، کمیونٹی اور انفرادی کھاد کے گڈھے ، کمیونٹی اور انفرادی طور پر بھگونے والے گڈھے ، کمیونٹی سینٹری کمپلیکس شامل ہیں ۔ طارق زرگر نے ویسٹ منیجمنٹ ایم او یو فارورڈ لنکیجز اور ری سائیکل ہیروز کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے کنڈی میں امرت سروور کا بھی دورہ کیا اور امرت سروور کے داخلی راستوں ، دکانوں اور خوبصورتی کی جانچ کی ۔ بعد ازاں طارق زرگر نے بیری قادر آباد بلاک کا دورہ کیا اور بیری اے اور بیری بی میں ایس بی ایم پروجیکٹوں کا معائینہ کیا انہوں نے گلگام میں امرت سیوور کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری موصوف کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کپواڑہ ، بی ڈی سی کی چئیر پرسن دیگر افسران اور پی آر آئیز ممبران موجود تھے ۔










