بڈگام//ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے بڈگام کا دورہ کیا اور دیہی ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں زیر تکمیل مختلف کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے سی ڈی بڈگام، اے سی پی بڈگام ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی ایل جی ) آر ڈی ڈی کشمیر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ( آر اِی ڈبلیو )بڈگام ، بی ڈی او اور دیگر اَفسران موجود تھے۔اُنہوں نے فلیگ شپ پروگراموں بشمول منریگا، پی ایم اے وائی۔جی اور 14ویں ایف سی اے ، کیپکس بجٹ ( سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سیکٹر) کے تحت کاموں کی پیش رفت ، آر جی ایس اے کے تحت پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش اور دیگر اَمور کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بڈگام نے منریگا کے تحت پید اکئے گئے ایام کار کے سلسلے میں صد فیصد ہدف حاصل کیا ہے ۔نومبر 2021ء کو ختم ہونے والے 6.24 لاکھ ایام کار کے ہدف کے مقابلے میں آج تک 7.85 لاکھ ایام کار (126%) پہلے ہی پید اہوچکے ہیں۔ مزید برآں منریگا جاب کارڈ ہولڈروں میں منریگا کی اُجرت وقت پر واگذار کی جاتی ہے اور آج تک 16.72 کروڑ روپے اُجرت ادا کی جاچکی ہیں۔اِس کے علاوہ اثاثوں کی صدفیصد جیو ٹیگنگ او رجاب کارڈ ہولڈروں کی زائد از 95فیصد آدھار سیڈنگ مکمل ہوچکی ہے ۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مالی سال 2021-22 میں منریگا کے تحت کُل 1,690 کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں جن میں 220 مکمل ہوچکے ہیں اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت 96 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ 360 ہاؤسنگ یونٹس کے ہدف کے مقابلے میں 346 یونٹ بروقت مکمل ہو چکے ہیں۔ اِسی طرح آر جی ایس اے کے تحت اٹھائے گئے 3 پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور 8 مزید پرتزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے تمام اُٹھائے گئے کاموں کو بروقت مکمل کرنے اور عوام کے مسائل کو فعال طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا ،’’گرام سبھائوں کو باقاعدگی سے منظم کیا جانا چاہئے اورپی آر آئیز ہر پنچایت میں ترقیاتی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہونے کے علاوہ عام لوگوں کو دیہی ترقی محکمہ سکیموں کی عمل آوری کے تحت رہنما خطوط اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے۔‘‘بعد میں ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے مختلف سکیموں کے تحت ضلع میں جاری / مکمل کئے گئے کاموں کا بھی معائینہ کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین










