طارق زرگر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

طارق زرگر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

آر ڈی ڈی کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت اور عمل آوری کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ//سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی طارق احمد زرگر نے بانڈی پورہ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ آر ڈی ڈی کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔سیکرٹری کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک ،اے سی پی بانڈی پورہ مظفر احمد اور دیہی ترقی اور متعلقہ محکموں کے دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے سنبل اور آرین بانڈی پورہ سمیت ضلع کے اندر متعدد بلاکوں اور دیہاتوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے مقامی باشندوں، پنچایت اراکین اور آر ڈی ڈی سکیموں کی عمل آوری میں شامل اَفسران سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔اس موقعہ پر طارق احمد زرگر نے افسروںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ آر ڈی ڈی سکیموںکے فوائد معاشرے کے ہر طبقے بشمول پسماندہ طبقات تک پہنچیں۔دورے کے دوران سیکرٹری موصوف نے اَمرت سروور کے علاوہ سڑک ، پی ایم اے وائی ، ایس بی ایم، تعمیرات ، بجلی اور صفائی ستھرائی سے متعلق ضلع میں جاری پروجیکٹوں کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے دیہی باشندوں کے مجموعی معیار ِ زندگی کو بڑھانے کے لئے معیاری بنیادی ڈھانچے پر زور دیا۔اُنہوں نے آر ڈی ڈی کے تحت ایم جی نریگا جیسے روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دیہی اَفرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کیا۔سیکرٹری موصوف نے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران ( بی ڈی اوز) او رآر ڈیڈی عملے کو ہدایت دی کہ وہ عام لوگوں میں سالڈ اینڈ لیکووِڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت کے بارے میں فعال طور پر بیداری پیدا کریں ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام شراکت داروں کو ساتھ لے کر شراکتی اَنداز اَپنائے۔اِس موقعہ پر طارق احمد زرگر نے بانڈی پورہ ضلع میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جامع دیہی ترقی کے لئے پُر عزم ہے۔