ڈرائیور سمیت2افراد لقمہ اجل، ایک رہائشی مکان کوجزوی نقصان
رام بن / /سری نگرجموں قومی شاہراہ پر واقع ضلع رام بن میں 2الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک ڈرائیور سمیت2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک رہائشی مکان کوجزوی نقصان پہنچا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ ہفتے کی صبح ضلع رام کے اکھرل رامسومیں ایک ڈمپر کے ایک نالے میں گرنے سے2افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ڈمپر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK22B-9290اکھرل رام بن کے کنچی گاؤں میں اُسوقت حادثے کا شکار ہوا،جب یہ ڈمپرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرایک نالے میں گرگیا جس کے نتیجے میں2افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکنہ گگوال رام بن اور سنیت سنگھ ساکنہ کنچی اکھیرل کے کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں قانونی کارروائیوں کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔اس دوران رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں ایک تیل ٹینکر رہائشی مکان سے ٹکرا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ایک آئل ٹینکر زیرنمبرRJ31GA-4815 ،جو بھٹنڈہ جا رہا تھا،ہفتہ کی صبح رام بن ضلع کے گنڈ تیتھربانہال علاقہ میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ کے رہائشی مکان سے ٹکرا گیا۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاتاہم گاڑی کا ہیلپر پولیس کی تحویل میں ہے۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔










