راجوری//وِکست بھارت سنکلپ یاترا راجوری ضلع میںاَپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جس میں سرکاری پروگراموں کی مؤثر عمل آور ی اور اس کے باشندوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔اِس کوشش کا مرکز ایک اِنفارمیشن، ایجوکیشن، اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین ہے جو ایک متحرک موبائل پلیٹ فارم ہے جو یاترا کے حصے کے طور پر کئے گئے متنوع اَقدامات کے بارے میں مؤثر طریقے سے بات چیت اور بیداری پیدا کرنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وین مقامی کمیونٹیوں کے ساتھ منسلک ہونے، اہم معلومات فراہم کرنے اور رہائشیوں کو سرکاری سکیموں کے ذریعہ پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لئے بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آج’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘آئی ای سی وین راجوری ضلع کے بلاک دھنگری اور پنگرین کے گودھر، دھنگری لوئر، بلجارالن، آرگی، کاکورا اَپر، کاکورا لوئر، پلولیاں اور ٹنڈیترار کی پنچایتوں سے گزری ہے۔ یہ سٹر یٹجک سفر ضلع کے ہر کونے تک پہنچنے اور سرکاری اقدامات کے فوائد نچلی سطح پر محسوس کئے جائیں۔اِس یاترا کا اثر ہیلتھ کیئر، تعلیم اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں واضح ہے جس سے راجوری ضلع کی مجموعی ترقی میں مدد ملی ہے۔ محتاط انداز میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے ساتھ یہ اقدام مجموعی ترقی کے بنیادی مقصد کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس سے کمیونٹی پر دیرپا اور مثبت اَثرات مرتب ہوتے ہیں۔وِکست بھارت سنکلپ یاترا نے راجوری ضلع میں مختلف سرکاری سکیموں کی عمل آوری میں قابل ذکر کامیابی درج کی ہے۔ معیار زندگی کو بلند کرنے اور ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی یہ سکیمیں زمین پر غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ انجام دی گئی ہیں۔ اِس کے نتیجے میں کمیونٹی نے واضح بہتری کا تجربہ کیا ہے اور اُن کی روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔










