ضلع تریاتی کمشنر بانڈی پورہ نے رِنگ روڈ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج اَفسروں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں اہم رِنگ روڈ پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں رِنگ روڈ پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت اور دیگر اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ املاک کو کم نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے اِس میں شامل اَراضی کی حد بندی کی جائے ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام رُکاوٹوں کو صاف کیا جائے تاکہ پروجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے رِنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر میں ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا اور متعلقہ اَفسران کو بلا تاخیر رُکاوٹوں کو دُور کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی سی بانڈی پورہ ، ایس ڈی ایم سنبل ، تحصیل دار سنبل اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے شرکت کی۔