ضلع ترقیاتی کونسل بانڈی پورہ کی ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ ملاقات

بانڈی پورہ// ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ نے آج ضلع ترقیاتی کمشنربانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھر سے ملاقات کی اور اُن کاوالہانہ اِستقبال کیا اور اُنہیں ضلع کی مختلف ترجیحات سے آگا ہ کیا۔چیئرپرسن عبدالغنی بٹ اور وائس چیئرپرسن کوثر شفیق کی قیادت میں ڈی ڈی سی کے وفد نے دیگر ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ نئے شامل ہونے والے ضلع ترقیاتی کمشنر کو گزشتہ 3 برسوں میں ضلع میں ہونے والی ترقیاتی پیش رفتوں اور قریبی تال میل اور تعاون کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ کے ساتھ اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعاون کا یقین دِلایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور دیگر ممبران کو یقین دِلایا کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دیں گے اور ان کے حل کے لئے تند ہی سے کام کریں گے۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ اور ڈی ڈی سی کے درمیان کھلی بات چیت اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔