ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا

مختلف تقریبات کے اِنعقاد کیلئے مقام پر بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے جی ڈی سی گاندربل میں دستیاب بنیادی ڈھانچہ کا معائینہ کیا جہاں یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول سے متعلق متعدد پروگرام منعقد ہونے والے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران جی ڈی سی میں دستیاب بنیادی ڈھانچہ کا جائزہ لیا اور فیسٹول کے دوران مختلف سرگرمیوں کو اَنجام دینے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اُنہوں نے پنڈال اور یوتھ لین بنانے کی ہدایت دی کہ جہاں دیواروں پر نوجوانوں کو مشغول کرنے والی متعدد مورل پینٹنگز بنائی جائیں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جی ڈی سی میں ایک اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت دی جہاں انوویشن لیبز ، آئیڈ یا انکیو بیشن لیبز اور ٹنکر نگ لیبز قائم کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ سیل کو فعال بنائے گی ۔ یہ کمیٹی اِختراعات،کاروبار کے ماہرین اور کالج اِنتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے کامیابی اور انوویشن ٹاک ایونٹوں کے مقام کا بھی جائزہ لیا جس میں اختراع کے ماہرین اور ضلع کے کامیاب کاروباری اَفراد اَپنے سیشن دیں گے اور اَپنی کامیابی کی داستانیں بتائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ پبلک لائبریری کے لئے اَراضی کی بھی نشاندہی کی گئی اور پلان پیش کرنے اور جلد اَز جلد عمارت کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ نوجوان ضلع کی ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور ملک کی ترقی کے لئے اُنہیں بااِختیار بنانا اور اِس قسم کی سرگرمیوں سے روشنا س کرنا ضروری ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی اور تحصیل گاندربل بھی تھے۔