گاندربل / /ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے کمیونٹی کے مسائل کا خود جائزہ لینے کی کوشش میں ہائیر سکینڈری سکول منیگام میں ایک’ بلاک دیوس‘ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، تحصیل دار لار اور متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹوںکے دیگر افسران، عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔دورانِ تقریب بلاک لار کے رہائشیوں نے متعلقہ افسران کے سامنے متعدد ترقیاتی مسائل اور شکایات کا اظہار کیا۔ اِن مسائل میں اندروان روڈ کی اَپ گریڈیشن، چونٹوالیوار میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کاقیام، ہری پورہ سکول کی باؤنڈری وال کی تعمیر کے لئے این او سی، کھیل میدان کی ترقی اور کمیونٹی کے دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس پروگرام انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ عوام مقامی خدشات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جاسکے جس سے سائٹ پر تشخیص کی جا سکے اور ایک جامع اور فوری حل کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کی جائے تاکہ وہ عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے ان کے فوائد سے فائدہ اُٹھا سکیں۔دریں اثنا، مختلف زراعت، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ، ہارٹی کلچر اور دیگر محکموں نے شرکأ کو دستیاب اِستفادہ کنندگان اور خود روزگار سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اہلیت کے مطابق ایسی سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں جو لوگوں کی سماجی و اِقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں۔










