گاندربل //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیرنے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت محکمہ زراعت اوراس سے منسلک شعبوں کی طرف سے حاصل کردہ طبعی اور مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے دکش کسان پورٹل پر بیس لائن سروے اور اہل کسانوں کے اِندراج کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔ہر محکمے نے اَپنی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا جس میں تفصیلی پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے منصوبے پر عمل درآمد ، فائدہ اُٹھانے والوں کی منظوری ، بینکنگ کنکشن ، سرگرمیوں کی ہم آہنگی اور درخواستوں کی پروسسنگ جیسے پہلوؤں کی تفصیل پیش کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک مضبوط اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کے قیام میں ایچ اے ڈی پی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی کسانوں کی مدد میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے فارمر کمیونٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لئے منصوبے پر مؤثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے محکمانہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایچ اے ڈی پی کی عمل آوری کو ہموار کریں تاکہ دیر پا زرعی ترقی کے لئے اس کے فوائد کو بہتر بنانے کا عزم حاصل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بیداری پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ رَسائی اَقدامات کریں تاکہ تمام مستحق کاشت کاروں کو اس پروگرام کے تحت شامل کیا جاسکے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، چیف ایگری کلچر آفیسر، چیف ہارٹی کلچر آفیسر، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر، ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل، ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










