گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ٹرانزٹ کیمپ منیگام میں شری اَمرناتھ جی یاترا( ایس اے این جے وائی)۔2023 ء کے احسن اِنعقاد کے لئے مختلف لائن محکموں سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خیموں کی پچنگ ، صحت سہولیات ، آر اوز کی تنصیب ، لائٹس ، صفائی ستھرائی ، اِشارے ، عوامی سہولیت ، پی اے ایس کی تنصیب اور دیگر سہولیات کا اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹین ٹیج ائیریا کا معائینہ کیا اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ مناسب بیڈنگ اور دیگر ضروری سہولیات کے ساتھ زیر بحث لائحہ عمل کے مطابق اَچھے معیار کے ٹینٹ لگائے جائیں۔اِی او میونسپل کونسل گاندربل نے ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے دوران ایک قابل عمل ٹھوس لیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ بنایا جائے گا۔اُنہوں نے بیت الخلاء کی صفائی ، مناسب اِشارے ، جگہ کے مؤثر استعمال اور ایس اے این جے وائی۔2023ء کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مناسب ویسٹ مینجمنٹ پر زور دینے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، اِی او میونسپل کونسل گاندربل ، تحصیل دار لار او ردیگر لائن ڈیپارٹمنٹوں کے نمائندے بھی تھے۔










