کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج ضلع میں یوم آزادی ۔2023ء کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں قومی تقریب کے احسن اِنعقاد کے حوالے سے مختلف اَمور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تیاریوں کے حوالے سے اَفسروں سے رائے لی او ر متعلقہ اَفسروں کو فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں۔اُنہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسروں کو ہدا یت دی کہ وہ اَپنے اَپنے محکموں کی مختلف سکیموں کی قومی تقریب میں نمائش کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ حب الوطنی اورمقامی ثقافت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف ثقافتی پروگرام تیار کریں۔اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ ثقافتی پروگراموں کی مناسب سکریننگ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے تمام اَفسروں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ وقت پر پنڈال میں اَپنی موجودگی کو یقینی بنائیںاور دیگر اَفسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فول پروف او ربغیر پریشانی سے اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ الطاف احمد خان ، اے ڈی سی کپواڑہ ، اے ڈی سی ہندواڑہ ، ڈی پی او ، ضلعی اَفسروں کے علاوہ فوج ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف اور محکمہ پولیس کے سینئر اَفسران موجود تھے۔










