ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ہندواڑہ کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کیا

کپواڑہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ہندواڑہ کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہندواڑہ پہنچ کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ کے گرلز اور بوائز ہوسٹل کی زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ کیا اور ہوسٹل کی دونوں عمارتوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ دونوں عمارتوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اَوقات میں اِضافہ کیا جائے تاکہ عمارتیں وقت پر مکمل ہوسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے سی ڈی کپواڑہ ، نوڈل آفیسر جی ایم سی ، تحصیل دار ہندواڑہ اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہندواڑہ کے بدرکلی اور بڈکوٹ گائوں کا دورہ کیا اور آر ڈی ڈی کے ذریعے تعمیر کردہ اَمرت سرووروں کا معائینہ کیا۔