کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے ضلع کیپکس بجٹ 2023-24ء ، سی ایس ایس اور سال 2023-24ء کے ڈیلیور ی ایبلز کی پیش رفت کا جائز ہ لینے کے لئے ڈی سی آفس کے ہال میں مختلف محکموں کے اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ اور تمام محکموں کے ڈیلوری ایبلز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ ٹائم لائن پر عمل کریں۔متعلقہ اَفسروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو کیپکس بجٹ اور ڈیلیوری ایبلز کے تحت اَب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی اِی او کپواڑہ ، اے سی ڈی ، سی ایم او اور جے جے ایم اور آر اینڈ بی کے ایس اِی کو ہدایت دی کہ وہ تمام ٹینڈرنگ عمل کو دو دِن کے اَندر مکمل کریں اور ہفتہ وار بنیادوں پر ڈسٹرکٹ کیپیکس اور یوٹی کیپکس کی پیش رفت کاجائزہ لیں۔اُنہوں نے محکمہ پشو و بھیڑ پالن او رماہی پروری سے متعلق ضلع ڈیلیوری ایبل کے بارے میں کے وِی کے کپواڑہ کو ہدایت دی کہ وہ اِن محکموں کے لئے رابطہ کا ایک نوڈل پوائنٹ بنائیں۔اُنہوں نے تمام سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی ڈیلیوری ایبلز کی تیزی سے پیش رفت کے لئے سی پی او آفس کے ساتھ بین محکمہ جاتی کو آرڈی نیشن اور کوآرڈی نیشن کے لئے ایک نوڈل آفیسر کو نامزد کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس اِی جے جے ایم اورایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی ایک ہفتہ کے اَندر نتنو سا اور کولنگام میں ٹرانزٹ رہائش گاہوں میں پانی کی سپلائی اور بجلی دستیاب کرے گا۔اُنہوں نے تمام محکموں کو کارکردگی کے اشاریہ پر ضلع کپواڑہ کی درجہ بندی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اِضافی کوششیں کرنے او رہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ اَپنی کامیابیوں ، بہترین طریقوں کو اُجاگر کریں اور کامیابیوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر رپورٹ پیش کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں کو ایک قابل عمل فریم ورک وضع کرنے اور ان ڈیلیوری ایبلز کی عمل آوری کو ترجیح دینے کی بھی تاکید کی تاکہ مختلف سطحوں پر کارکردگی کی نگرانی اور تشخیص کو بہتر بنایا جاسکے۔میٹنگ میں اے ڈی سی کپواڑہ ، ایس اِی جل شکتی ، ایس اِی پی ڈبلیوڈی ، ایس اِیپی ڈی ڈی اور متعلقہ محکموں کے دیگر ضلعی اَفسران نے شرکت کی۔










