ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے جو ضلع ریڈکراس کمیٹی کپواڑہ کے چیئرمین بھی ہیں، نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں غریب اور ضرورت مند کنبوں میں کھانے کی کٹس تقسیم کیں۔ڈسٹرکٹ ریڈکراس فنڈ سے 400 کے قریب فوڈ کٹس غریبوں ، نادار کنبوں ، بیوائوں ، بے سہارا اور یتیموں میں تقسیم کی گئیں۔فوڈ کٹس میں کھانے پینے کی اشیاء ، مصالحہ جات اور خوردنی تیل موجود تھا۔اِس موقعہ پروائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق میر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ غلام نبی بٹ بھی موجود تھے۔