DC Kupwara inspects snow clearance work, availability of civic amenities

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے برف ہٹانے کے کام ،شہری سہولیات کی دستیابی کا معائینہ اور مائیگرنٹ کالونی ننتو سا کا دورہ کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ محترمہ آیوشی سوڈان نے آج ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری برف ہٹانے کے کام کا معائینہ کیا اور بھاری برف باری کے بعد پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تحصیل دار ہندواڑہ ذیشان خان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بارہمولہ کپواڑہ نیشنل ہائی وے درگمولہ، ننتوسا اور کاواری اور دیگر علاقوں کا معائینہ کیا تاکہ بنیادی خدمات کی بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا جا سکے۔اُنہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ سڑکوں سے برف صاف طور پر ہٹائی جائے تاکہ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو گزرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے دورے کے دوران مائیگرنٹ کالونی نونتوسا کا بھی دورہ کیا تاکہ وہاں فراہم کی جانے والی ضروری خدمات کا جائزہ لیا جا سکے۔اُنہوںنے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار رہیں اور ضروری خدمات کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کے لئے بہترین کوششیں کریں۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پورے کپواڑہ ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے شدید برف باری ہو رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایک فٹ برف پڑی ہے جبکہ کرماہ کے اونچے علاقوں کیرن لولاب، راجوار، مژھل، بڈنمل میں اب تک تین سے چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔