کولگام //ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے آج دیوسر کے علاقے چوگام گاؤں کا دورہ کیا اور حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے تحت ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔کیمپ کے دوران چوگام اور دیگردیہاتوںکے عوامی وفود نے شکایات کے ازالے کے کیمپ میں شرکت کی اور آبپاشی نہر کی مرمت، آئی ٹی آئی سینٹر کے قیام، بیری گام روڈ کی مرمت اور میکڈیمائزیشن، مختلف محکموں کے لئے منی سیکرٹریٹ کی عمارت کی تعمیر، پلے فیلڈ کی ترقی، ہسپتال کی عمارت کی جلد تکمیل اور عوام کے دیگر مطالبات کا مطالبہ کیا۔تمام مسائل اور شکایات کو سنے گئے اور مناسب طریقے سے نمٹانے کے لئے نوٹ کیا گیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے شرکأ کو آگاہ کیا کہ تمام مطالبات نوٹ کئے گئے ہیں اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری اور بروقت حل کرنا ہے۔اِس موقعہ پر جے ڈی پی زاہد سجاد، اے سی ڈی، تحصیل دار سیّد نصیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔










