ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے یوم جمہوریہ 2024ء کی تقریب کے اِنتظامات کوحتمی شکل دی

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے یوم جمہوریہ 2024ء کی تقریب کے اِنتظامات کوحتمی شکل دی

اَفسران کو ضلع بھر میں شاندار تقریبات کے اِنعقاد کیلئے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے منی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اَفسران کی میٹنگ میں یوم جمہوریہ2024 ء کے تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا اور اِنتظامات کو حتمی شکل دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس قومی تقریب کے اَحسن اِنعقاد کے لئے مؤثر اور خاطرخواہ اِنتظامات کریں۔میٹنگ میںسیکورٹی، بیٹھنے کی جگہ، کار پارکنگ، ٹرانسپورٹیشن اور عمارتوں کی روشنی، پی اے ایس، ثقافتی پروگرام، مارچ پاسٹ، بجلی، پانی ، گرمائش ،برف کی صاف کرنے ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرد موسم کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیٹنگ کے اِنتظامات کریں تاکہ بغیر کسی پریشانی کے ریہر سل اور تقریبات منعقد کی جاسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران اور ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب کے اِنتظامات کرتے ہوئے قریبی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ضلعی سطح پر مرکزی تقریب کے علاوہ ضلع بھر میں سب ڈویژنل، تحصیل اور گاؤں کی سطح پر تقریبات کا اِنعقاد کی جائیں گی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ تقریبات میں مناسب احتیاط برتیں اور پروٹوکول کے مطابق قومی پرچم اور قومی ترانے کا احترام کریں۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ثقافتی پروگرام ترتیب دینے اور شہر کو روشن بھی کریں۔تمام محکموں اور اِداروں کے سربراہان کو اپنے دفاتر اور اِداروں کے اَندر قومی پرچم لہرائیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری، جے ڈی پی، ایس ڈی ایم نورآباد، اے ایس پی، اے سی پی، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئران، آر اینڈ بی، اے ایس پی، ڈی آئی او، سی ای او، سی ایم او، آرمی، سی آر پی ایف کے اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔