کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج یوم آزادی 2023ء کی تقریبات کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ڈی پی ایل کو لگام کو مرکزی مقامی کے طور پر فیصلہ لیا گیا جہاں مہمان خصوصی سے قومی قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اِس کے بعد ضلع پولیس ، سی آر پی ایف ، خواتین دستہ ، پولیس بینڈ ، این سی سی اور این ایس ایس کے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔جلسہ گاہ میں سیکورٹی اِنتظامات ، ٹریفک ریگولیشن ، نشستوں کے اِنتظامات ، فل ڈریس ریہر سل ، پبلک ایڈریس سسٹم ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، ٹرانسپورٹ کے اِنتظامات ، صفائی ، طبی سہولیات ، دعوتی کارڈ وغیرہ کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لے پیشگی ہر سطح پر فول پروف اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ اِنتظامات کو پہلے سے ہی یقینی بنائیں اور ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔پی ڈی ڈی اور جل شکتی محکموں کو پنڈال میں پانی کے ٹینکروں سمیت بجلی اور پانی کے مناسب اِنتظام کو یقینی بنانے کے کی ہدایت دی گئی۔سی ایم او سے کہا گیا کہ وہ تقریب کے مقام پر عملہ اور ایمبولنس کے ساتھ مناسب طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میونسپل کونسل کولگام کے اِی او کو مرکزی مقام اور قصبے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔کے پی ڈی سی ایل کو منی سیکرٹری اور دیگر مرکزی دفاتر کو لائٹنگ کا کام سونپا گیا ہے۔میٹنگ میں اے ڈی دی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران ، سی اِی او ، سی ایم او ، اے سی پی ، کالجوں کے پرنسپل ، کمانڈنٹ سی آر پی ایف 18 ویں بٹالین ، ڈی آئی او ، تحصیل دار ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ، آر اینڈ بی اور پی ایچ اِی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران اور ضلع کے دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔










