DC Kulgam chairs DTF meeting on Pulse Polio Immunization-

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے پلس پولیوامیونائزیشن۔2024 پر ضلع ٹاسک فور س میٹنگ کی صدارت کی

ضلع بھر میں 5 برس سے کم عمر کے کسی بھی بچے کو پلس پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہنے کو یقینی بنانے پر زور

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام اَطہر عامر خان نے آج پلس پولیو امیونائزیشن۔ 2024 پر ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا مقصد 3 ؍مارچ 2024 ء کو منعقد ہونے والی پلس پولیو امیونائزیشن۔2024 کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔میٹنگ میں ہیومن ریسورسز کی منصوبہ بندی، ویکسین اور کولڈ چین کی منصوبہ بندی، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ پلاننگ ، ٹرانزٹ پوائنٹس، مشکل علاقوں اور سوشل موبلائزیشن پلان سمیت مختلف پیرامیٹروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کولگام میں 5 برس سے کم عمر بچوں کی آبادی 88,381 ہے۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ نے تمام علاقوں کا احاطہ کرنے کے لئے پیشگی اَقدامات اُٹھائے ہیں جن تک رَسائی مشکل ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 برس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پلس پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے۔اُنہوں نے صحت شعبے میں مزید بہتری کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے ہر سطح پر تعاون کا یقین دِلایا۔میٹنگ میں ڈی پی او عبدالرشید، ڈی سی ایم او، بی ایم او، ڈی این او آیوش اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔